سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اجلاس میں اہم أمور اور معاملات پر غور ہوااور چند تجاویز ایوان شاہی روانہ کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔
اجلاس کے آغاز میں وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا وزارت داخلہ اور گورنریٹس کی مستقل سربراہی اور رہنمائی پر شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ رمضان المبارک کے دوران حرمین شریفین کی بہترین خدمت کرنا سعودی قیادت کی اولین ترجیح ہے۔
اجلاس میں گورنریٹس کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا، ڈیجیٹل گورننس، مصنوعی ذہانت کا استعمال، ترقیاتی کام، غیر منافع بخش اداروں کا قیام اور گرین سعودی عرب اینیشیٹو کو یقینی بنانے کے اقدامات پر بات چیت ہوئی۔
شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے علاوہ ملک میں امن وامان کو قائم رکھنے اور سیکیورٹی اداروں کے کردار کو سراہا گیا۔
اجلاس کے اختتام میں کئی اہم تجاویز پر مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ انہیں ایوان شاہی روانہ کیا جائے گا۔