مدینہ میں فلاحی تنظیم ’البر‘ کے زیر انتظام 4 لاکھ افراد کی افطاری
مدینہ میں فلاحی تنظیم ’البر‘ کے زیر انتظام 4 لاکھ افراد کی افطاری
منگل 26 مارچ 2024 22:15
روزانہ 13 ہزار افطار پیکٹس تقسیم کیے جاتے ہیں (فوٹو ایس پی اے)
رمضان المبارک کے دوران مدینہ منورہ میں البر فلاحی تنظیم کی جانب سے یومیہ 13 ہزارسے زائد افطار باکسز تقسیم کیے جاتے ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق فلاحی ادارے کے سیکریٹری جنرل انجینیئر صالح بن عبدالعزیز جبلاوی نے کہا ہے کہ جمعیۃ البر اپنے رمضان پروگرام کے تحت مسجد نبوی، مسجد قبا اور مدینہ منورہ کے مختلف علاقوں میں 100 رضاکاروں کی مدد سے افطار پیکٹس تقسیم کرتی ہے۔
پروگرام کے تحت افطاری کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں (فوٹو ایس پی اے)
جبلاوی نے مزید کہا کہ افطار فراہمی جمعیۃ البر کے مدینہ منورہ میں مختلف خیراتی منصوبوں کا حصہ ہے جس کے تحت رمضان المبارک کے دوران 4 لاکھ افطار پیکٹس تقسیم کیے جائیں گے۔
جمعیۃ البر نے رمضان سے قبل ہی افطار فراہمی کی تیاریاں مکمل کرلی تھی اور ٹینٹ قائم کردیے تھے جہاں روزہ داروں کے لیے افطار کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں