قطیف میں دہشت گرد کارروائی کے نتیجے میں میجر جاں بحق
ریاض: قطیف کمشنری کے عوامیہ محلے میں دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بننے والے میجر جاں بحق ہوگئے۔ سعودی وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتوار کوعوامیہ محلے میں سیکیورٹی گشت پر مامور اہلکاروںپر نامعلوم دہشت گردوں کو گولہ داغا جس کے نتیجے میں اسپیشل ہنگامی فورس کے اہلکار میجر طارق عبد اللطیف العلاقی شہید ہوگئے۔ واقعہ کی تفتیش کے لئے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیر لیا ہے جبکہ متعلقہ ادارے کی طرف سے تفصیلات جاری ہونے کا انتظار ہے۔