Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں سعی کےلیے بھی گالف کارٹس کی سہولت

گالف کارٹ سے زائرین کو سعی کرنے میں آسانی ہوگی۔(فوٹو: سبق)
جنرل اتھارٹی برائے امور حرمین شریفین نے مسجد الحرام کی چھت پر گالف کارٹس کے ذریعے طواف کے کامیاب تجربے کے بعد سعی کے لیے بھی یہ سہولت فراہم  کی ہے۔
سبق ویب کے مطابق اتھارٹی نے کہا کہ’ الیکٹرک گالف کارٹ سے زائرین کو سعی کرنے میں آسانی ہوگی۔‘


یہ سہولت محدود وقت کےلیے شام 4 سےصبح کے 4 بجے تک ہے۔(فوٹو: سبق)

واضح رہے کہ اس سے قبل بزرگوں اور معذور افراد کو مسجد الحرام کی چھت پر گالف کارٹ کے ذریعے طواف کی سہولت فراہم کی تھی جس میں ایک وقت میں 10 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، جبکہ فی کس کرایہ 25 ریال ہے۔
یہ سہولت محدود وقت کےلیے فراہم کی جاتی ہے جو شام 4 سےصبح کے 4 بجے تک ہے۔
رمضان المبارک کے دوران زائرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، جبکہ حرمین شریفین اتھارٹی اور دیگر اداروں کی جانب سے زائرین کو سہولتوں کی فراہمی اور ان کا تجربہ بہتر بنانے کی کوششیں کی جاری ہیں۔

شیئر: