Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی عدالتوں میں یومیہ 363 لیبر کیسز کا اندراج

گزشتہ چار ماہ میں 33 ہزار سے زائد مقدمات کو نمٹایا جاچکا ہے (فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب کی عدالتوں میں رواں سال اب تک 31 ہزار 655 لیبر مقدمات درج ہوئے ہیں، جبکہ مقدمات کی 71 ہزار سماعتیں ہوئی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق 2024 کے آغاز سے یومیہ اوسطا 363  مقدمات درج ہوئے ہیں جن کا تعلق لیبر قوانین سے ہے۔
گزشتہ چار ماہ میں 33 ہزار سے زائد مقدمات کو نمٹایا جاچکا ہے اور 32 ہزار سے زائد کے فیصلے سنائے گئے۔
وزارت عدل کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 10 ہزار لیبر کیسز کے ساتھ ریاض ریجن سرفہرست ہے۔
مکہ مکرمہ ریجن میں 7.7 ہزار اور مشرقی ریجن میں 4590 مقدمات درج ہوئے ہیں۔
علاوہ ازیں عسیر میں 1924، مدینہ منورہ میں 1874، قصیم میں 1,507، حائل میں 877 ، جازان میں 774 ، نجران میں 703، تبوک میں 603، الجوف میں 485 ، الحدود الشمالیہ یں 266 اور باحہ ریجن 198 لیبر مقدمات درج ہوئے ہیں۔

شیئر: