ریڈ سی ایئرپورٹ پر بین الاقوامی پروازوں کا باقاعدہ آغاز 18 اپریل سے
ریڈ سی ایئرپورٹ پر دبئی سے ہفتے میں دو پروازیں آئیں گی۔(فوٹو: ایکس اکاونٹ)
ریڈ سی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پربین الاقوامی پروازوں کی باقاعدہ آمد 18 اپریل سے ہوگی۔ تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے۔
عاجل نیوز کے مطابق دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فلائی دبئی کی پروازکے ساتھ بین الاقوامی پروازوں کی آمد شروع ہوجائے گی۔
ریڈ سی ایئرپورٹ پر دبئی سے ہفتے میں جمعرات اور اتوار کو دو پروازیں آئیں گی۔
اندرون مملکت جدہ اور ریاض سے گزشتہ برس ستمبر 2023 سے پروازیں شروع کی جاچکی کی ہیں۔
دبئی سے آنے والی انٹرنیشنل پرواز کے بعد ان کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔
واضح رہے ریڈ سی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اپنے مثالی جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے جلد فضائی کمپنیوں میں غیرمعمولی طورپرمقبول ہو جائے گا۔
یہاں کے قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد کی آمد بھی متوقع ہے۔
ریڈ سی گروپ آف کمپنیز کے سی ای او کا کہنا ہے ’ریڈ سی انٹرنشینل ایئرپورٹ پرسالانہ 10 لاکھ مسافروں کی آمد ورفت کی توقع ہے۔‘
’ایئرپورٹ پرپہلی پرواز 6 ماہ قبل آئی تھی تاہم اب انٹرنیشنل پروازوں کی آمد کے ساتھ تیزی سے یہ ایئرپورٹ فضائی روٹ کے لیے مثالی تصور کیا جائے گا۔‘
کمپنی کے کمرشل شعبے کے سی ای او مائیکل وائٹ کا کہنا تھا’ ریڈ سی ایئرپورٹ پرترقیاتی کام انتہائی تیز رفتاری سے جاری ہے۔‘
’توقع ہے جلد ہمارا نیٹ ورک عالمی سطح پر مقبول ہو گا۔ فضائی کمپنیوں اور مسافروں کے لیے ایک مثالی اسٹیشن تصور کیاجائے گا۔‘