انڈین شہری سیدعلی پیدل سفر کرکے آٹھ ماہ بعد مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ اپنے سفر کا اختتام حج کی ادائیگی سے کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تصویر والی ٹی شرٹ پہنے انڈین شہری نے سعودی ٹی وی الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’سفر مشکل ضرور تھا لیکن اللہ مدد کرنے والا ہے۔ میں اللہ سے مدد مانگ رہا تھا اور اللہ نے میری مدد کی۔‘
سید علی نے بتایا’ ناسک سے پیدل سفر کا آغاز کیا، انڈیا کی مختلف ریاستوں مہاراشٹر، گجرات، راجستھان اور ہریانہ سے گزرتے ہوئے دہلی سے ایران پہنچا، وہاں سے عراق اور پھر سعودی عرب میں داخل ہوا۔ اب ریاض سے مدینہ منورہ پہنچا ہوں۔‘
فيديو | رحلة الشوق إلى مكة وطيبة.. معتمر هندي يقطع المسافات بقدميه في رحلة استمرت 8 أشهر ابتغاء وجه الله #الإخبارية pic.twitter.com/ynh7ebbIm8
— قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) March 29, 2024