اسلام آباد... مسلم لیگ (ن) کی انضباطی کمیٹی کی سفارش پر سینیٹر نہال ہاشمی کو پارٹی سے نکال دیا گیا۔واضح رہے کہ نہال ہاشمی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حساب لینے والے کل ریٹائر ہوجائیں گے اور ہم ان کا یوم حساب بنادیں گے۔وزیراعظم نواز شریف نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے نہال ہاشمی کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کردی تھی۔ سینیٹ کی رکنیت سے بھی استعفیٰ طلب کیا تھا۔ بعدازاں نہال ہاشمی نے سینیٹ چیئرمین رضا ربانی سے اپنا استعفیٰ منظور نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔ نواز شریف کی دہایت پر قائم کردہ ن لیگ کی انضباطی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں متنازع تقریر پر نہال ہاشمی کو پارٹی سے نکالنے کی سفارش کی ،وزیراعظم نے کمیٹی کی متفقہ سفارشات کو منظور کرلیں۔سپریم کورٹ نے بھی نہال ہاشمی کی تقریر پر از خود نوٹس لے رکھا ہے۔