Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کا فلسطینی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ

نومنتخب فلسطینی حکومت اور وزیر کو مبارک باد پیش کی (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے فلسطینی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹرمحمد مصطفی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے ڈاکٹرمحمد مصطفی کو فلسطینی حکومت کی تشکیل اور وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔
سعودی وزیر خارجہ نے ٹیلی فونک گفتگو میں فلسطینی حکومت کی تشکیل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید کی کہ موجودہ مشکل ترین حالات میں فلسطینی حکومت عوام کی بہتری کےلیے مناسب اقدامات کرے گی۔
دوطرفہ ٹیلی فونک رابطے میں غزہ پٹی اور اس کے اطراف کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا علاوہ ازیں جنگ بندی کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات کی گئی۔

شیئر: