سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز خاص طر پر غزہ کی پٹی میں حالیہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔