Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون کو اغوا کرکے 2 ماہ کنٹینر میں بند کردیا

ساﺅتھ کیرولینا ..... یہاں ایک ہولناک واقعہ کی خبر بڑی تیزی اور سنسنی خیزی کے ساتھ گشت کر رہی ہے جس کے مطابق ایک سیریل کلر نے ایک عورت کو اغواءکرنے کے بعد 2مہینے تک ایک کنٹینر میں زنجیر سے باندھ کر رکھا اور اس کے ساتھ ظلم کرتا رہا۔ آخر ایک دن پولیس نے اس کی چیخ و پکار کی آواز سنی اور موقع پر پہنچ کر اسے آزاد کرالیا ۔ کہا جاتا ہے کہ کالا براﺅن نامی خاتون کے ساتھ ظلم کرنیوالا شخص علاقے کا بدنام سیریل کلر ٹاڈ کولیپ ہے جسے اب گرفتار کرلیا گیا ہے اور گرفتاری کے بعد اس نے نہ صرف اس عورت کو باندھ کر رکھنے کا اعتراف کیا بلکہ دوسرے 7افراد کو قتل کرنے کا بھی اعترافکیا ۔ اسے پہلی بار نومبر 2016ءمیں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ ایک لاپتہ جوڑے کی تلاش میں اس تک پہنچی اور وہاں کالا براﺅن مل گئی جو زنجیر سے بندھی ہوئی تھی ۔یہ کنٹینر بھی مجرم کی زمین پر موجود تھا۔کہا جاتا ہے کہ قاتل کا آخری شکار کالا براﺅن کا 32سالہ دوست چارلس کارٹر تھا ۔ عدالت نے اب جو معاملہ طے پایا ہے اس کے تحت 46سالہ مجرم کو 60سال کی سزائے قید کے ساتھ ساتھ 7مرتبہ کی عمر قید کی سزا بھی بھگتنی پڑے گی ۔ مجرم نے 30سالہ اسکاٹ پونڈر ، 52سالہ برائن لوکاس اور 26سالہ کرس شربیلٹ کو 2003ءمیں قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا ۔ استغاثہ نے قید رکھی جانیوالی خاتون کے ساتھ مجرم کی تصویر بھی جاری کر دی ہے ۔ پولیس کو مجرم کے 95ایکڑ پرمحیط زمین پر سے کئی لاشیں بھی مدفون اور نیم مدفون حالت میں ملی ہیں ۔ 

شیئر: