مدینہ منورہ ....مسجد نبوی شریف کی انتظامیہ نے اعتکاف کے خواہشمندوںسے درخواستیں طلب کرلیں۔ آج منگل کے دن سے مسجد نبوی شریف کے دروازوں ، باب عقیق ، باب عمر اور باب ابی ذر پر درخواستیں پیش کی جاسکیں گی ۔متعلقہ ادارے کے انچارج نے اس موقع پر اعتکاف میں بیٹھنے والوں کیلئے شرائط کا بھی اعلان کیا ہے۔کوئی بھی معتکف چاند رات کو عشاءبعد مسجد میں قیام نہیںکرسکے گا۔ اعتکاف میں بیٹھنے والوں کو گدا اورچادر لانے کی اجازت ہوگی۔ اعتکاف کیلئے جگہیں مخصوص ہونگی۔ انہی جگہوں تک محدود رہنا ہوگا۔ قرآن کی الماریوں یا مسجد کی دیواروں پر کپڑے ٹانگنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ذاتی اشیاءایئرکنڈیشن کے حصو ں پر رکھنا منع ہوگا۔ جوتوں کے ریک پر بھی سامان نہیں رکھا جاسکے گا۔ تہجد کے دوران نماز کی صفوں میں بیٹھنے یا سونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ درخواستیںآن لائن بھی دی جاسکتی ہیں۔