Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک میں ٹائر سکریچنگ کرنے پر 7 افراد گرفتار

’6 افراد کو ٹائر سکریچنگ کے الزام میں جبکہ ساتویں شخص کو سائبر کرائم کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
تبوک پولیس نے ٹائر سکریچنگ اور تیز رفتار ڈرائیونگ کرنے پر 7 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق تبوک پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان مقامی شہری ہیں‘۔
’مذکورہ افراد نے جنونی رفتار سے ڈرائیونگ اور ٹائر سکریچنگ کرکے اپنی اور دوسرے لوگوں کی جانیں خطرے میں ڈالی ہیں‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان نے اپنی جنونی حرکت کی ویڈیو بنا کر فخریہ طور پر سوشل میڈیا میں بھی شیئر کیا ہے‘۔
پولیس نے کہاہے کہ ’6 افراد کو ٹائر سکریچنگ اور تیز رفتار ڈرائیونگ کے الزام میں جبکہ ساتویں شخص کو ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے سائبر کرائم کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے‘۔
 

شیئر: