سعودی دارالحکومت ریاض میں پولیس نے ایک شہری کو قرآن کریم کی بے حرمتی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے ملزم کے خلاف کیس درج کرکے اسے پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔
العربیہ نیوز کے مطابق ادارہ امن عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملزم نے سوشل میڈیا پر وڈیو جاری کی تھی جس پر ادارے کی ٹیمیں فوری طورپر حرکت میں آئیں اور اسے گرفتار کرلیا۔
واضح رہے مملکت میں بلا امتیاز ایسے افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جاتی ہے جو اسلام اور آداب عامہ کے خلاف غلط حرکت کرتے ہیں۔