Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحرا میں بھٹکنے والے خلیجی شہری کو بچالیا گیا

’اطلاع ملتے ہی کمیٹی تشکیل دی گئی، رضاکاروں سے رابطہ کرکے تلاشی مہم شروع کردی‘ ( فوٹو: سبق)
مشرقی ریجن میں متعلقہ اداروں کے تعاون سے رضاکاروں کی ٹیم نے صحرا میں بھٹک جانے والے شخص کو بچا لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بھٹکنے والا شخص خلیجی ممالک کا شہری ہے۔
سرحدی سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’ہمیں اطلاع ملی تھی کہ خلیجی ممالک سے تعلق رکھنے والا ایک شخص سعودی عرب کے صحرا میں بھٹک گیا ہے‘۔
’اطلاع ملتے ہی کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے علاقے میں رضاکاروں سے رابطہ کرکے تلاشی مہم شروع کردی‘۔
’مذکورہ شخص کو چند گھنٹے کے بعد صحرا میں تلاش کرلیا گیا، وہ خیریت سے ہے‘۔

شیئر: