پشاور کی فیملی کورٹ نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والی شوہر کو سزا سنا دی۔
فیملی کورٹ پشاور نے ملزم سجاد خان کو پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر تین ماہ قید کی سزا سنائی۔
عدالت نے شہری کو تین ماہ قید کے علاوہ پانچ ہزار روپے جُرمانے کی سزا بھی سنائی، جُرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید 15 زوز قید ہوگی۔‘
عدالتی فیصلے کے بعد پولیس کی جانب سے ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے سینٹرل جیل پشاور منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ خاتون نے بغیر اجازت دوسری شادی کرنے پر 2022 میں شوہر کے خلاف کیس دائر کیا تھا۔