Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر داخلہ سے آسٹریلیا اور زیمبیا کے سفرا کی ملاقات

ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے اتوار کو ریاض میں مملکت میں آسٹریلیا کے سفیر مارک ڈونووین کا خیرمقدم کیا ہے۔
شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے زیمبیا کے سفیر ڈنکن مولیما سے بھی ملاقات کی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقاتوں میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر الداود، وزارت داخلہ کے انڈر سیکریٹری  ڈاکٹر خالد بن محمد البتال اور دیگر عہدیدر بھی موجود تھے۔

شیئر: