سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اتوار کو لکسمبرگ پہنچے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان خلیجی ممالک اور یورپی یونین کے درمیان سلامتی اور علاقائی تعاون سے متعلق اعلی سطح کے فورم میں شرکت کریں گے۔
سعودی وزیر خارجہ فورم کے شرکا کے ساتھ خلیجی ریاستوں اور یورپی یونین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں اور کثیر الجہتی رابطہ کاری کی اہمیت پر تبادلہ خیال کریں گے۔
علاقائی اور بین الااقوامی سطح پر ہونے والی پیش رفت پر بات چیت کے علاوہ فورم کے موقع پر متعدد دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
خلیج تعاون کونسل( جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل جاسم لبدوی نے کہا ہے کہ’ وزرائے خارجہ کی موجودگی جی سی سی ممالک اور یورپی یونین کے درمیان بات چیت کو آگے بڑھانے، علاقائی استحکام اور سلامتی سے متعلق امور پر تعاون مضبوط بنانے کا ایک موقع ہے‘۔
علاقائی سلامتی اور تعاون پر یورپی یونین اور جی سی سی ممالک کا اعلی سطح کا فورم پیر کو ہورہا ہے۔ جس میں یورپی یونین اور خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کے اعلی نمائندے شرکت کریں گے۔