Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب: ہسپانوی کھلاڑی کو گمشدہ پرس 8 ماہ بعد مل گیا

ہسپانوی فٹبالر نے کہا کہ پرس میں سب کچھ ویسا ہی ہے۔ ( فوٹو: سبق)
القادسیہ فٹبال ٹیم کے ہسپانوی کھلاڑی الفارو گونزالیز کا کھویا ہوا پرس آٹھ ماہ بعد انہیں صحیح سلامت واپس مل گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فٹبالر الفارو گوانزالیز نے  خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایسا دنیا میں کہیں نہیں ہوتا۔‘
انہوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ سعودی عرب ہے، یہاں 8 مہینے پہلے گم ہونے والا پرس مجھے واپس مل گیا۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’پرس واپس کرنے والے نے مجھے اس کی اطلاع سوشل میڈیا میسج کے ذریعہ دی تھی مگر میں نے دیکھا نہیں کیونکہ بہت سے لوگ میسج کرتے ہیں۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’یہ بہت شاندار ہے، پرس میں سب کچھ ویسا ہی ہے، ایسا دنیا میں کہیں نہیں ہوتا۔‘

شیئر: