Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک دشمنی اور دہشت گردی پر شہری کو سزائے موت

’عدالت کے سامنے الزامات ثابت ہونے پر اسے موت کی سزا سنائی گئی‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ وطن دشمنی، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے علاوہ دیگر الزامات ثابت ہونے پر سعودی شہری پر سزائے موت کا فیصلہ نافذ کردیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’سعودی شہری عبد الرحمن بن سایر الشمری کو 8 صفر 1441 کو گرفتار کیا گیا تھا‘۔
’مذکورہ شخص وطن دشمنی اختیار کرتے ہوئے بے گناہ افراد کا خون بہانے، ان کے مال اور عزت کو پامال کرنے، دہشت گرد تنظیم سے وابستہ ہونے اور تنظیم کے سربراہ سے بیعت کرنے، جنگ زدہ علاقوں کا سفر کرنے اور اس تنظیم کا حصہ بننے نیز انتہا پسند تنظیموں کی فنڈنگ کرنے میں ملوث پایا گیا‘۔
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’گرفتار کے بعد اس سے تفتیش کی گئی اور تمام مذکورہ الزامات عائد کئے ہیں نیز ثبوت اور شواہد کی بنا پر اسے عدالت میں پیش کیا گیا‘۔
’عدالت کے سامنے الزامات ثابت ہونے پر اسے موت کی سزا سنائی گئی جبکہ ہائی کورٹ نے بھی سزا کی تائید کی‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’آج بروز پیر ریاض میں عدالت کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے مذکورہ شخص کا سر قلم کردیا گیا‘۔

شیئر: