الامواہ سیلابی ریلے میں لاپتہ ہونے والے شہری کی تلاش جاری
’وادی عبور کرتے ہوئے بڑا ریلہ آیا اور گاڑی سمیت اسے بہا کر لے گیا‘ ( فوٹو: سبق)
عسیر ریجن کے محکمہ شہری دفاع کی ٹیمیں کئی سو رضا کاروں کی مدد سے الامواہ سیلابی ریلے میں لاپتہ ہونے والے شہری کو تلاش کر رہے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ شہری الامواہ کمشنری میں ہونے والے سیلابی ریلے میں بہہ گیا تھا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہادی القحطانی نامی رشتہ دار کہا ہے کہ ’لاپتہ ہونے والے شخص کا نام عایض ہے‘۔
’گزشتہ جمعرات موسلادھار بارش کے دوران وہ اپنی گاڑی پر وادی عبور کرنے کی کوشش کر رتھا‘۔
’اس دوران بڑا ریلہ آیا اور گاڑی سمیت اسے بہا کر لے گیا‘۔
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’تلاش بسیار کے دوران مذکورہ شہری کی گاڑی تباہ حالت میں مل گئی ہے تاہم اس کا سراغ نہیں ملا‘۔