Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے ایک مشہور ریستوران کے کھانے سے 35 افراد زہر خورانی کا شکار

’فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ برانڈ کے تمام رستورانوں کو بند اور تمام آرڈر ملتوی کردیئے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میں واقع ایک معروف برانڈ کے ریستوران کے کھانے سے 35 افراد زہر خورانی کا شکار ہوگئے جن میں سے 28 کی حالت نازک ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض میونسپلٹی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ برانڈ کے تمام رستورانوں کو بند اور تمام آرڈر ملتوی کردیئے۔
ریاض میونسپلٹی نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ’جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب میونسپلٹی کی متعلقہ کمیٹی کو اطلاع ملی کہ شہر میں متعدد افراد زہر خورانی کا شکار ہیں اور شہر کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کئے گئے ہیں‘۔
’معمولی تفتیش پر معلوم ہوا کہ زہر خورانی کا سبب شہر میں واقع ایک مشہور ریستوران ہیں جس کی متعدد شاخیں کام کر رہی ہیں‘۔
’وزارت صحت کے تعاون سے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ ریستوران کی تمام شاخیں بند کرادی گئیں‘۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’مذکورہ ریستوران کے مرکزی کچن میں تفتیش کی جارہی ہے تاکہ معلوم ہو کہ زہر خورانی کا اصل سبب کیا ہے‘۔

شیئر: