Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے ریاض میں ایل سلواڈور کی ہم منصب کی ملاقات

سعودی عرب اور ایل سلوا ڈور کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں ایل سلواڈورکی ہم منصب الیگزینڈرا ہیل ٹینو کو کا خیرمقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور ایل سلوا ڈور کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو بڑھانے  کے مواقع کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیاـ
اس موقع پر میکسیکو اور ایل سلواڈور کے غیر مقیم سفیرھیثم بن حسن بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ سے بدھ کو بوسنیا ہرزیگوینا کے ہم منصب نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
رابطے کے دوران دونوں ملکوں کی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: