شارجہ ایکسپو میں پندرہویں شارجہ چلڈرن ریڈنگ فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ہے جس میں 25 ممالک شرکت کر رہے ہیں۔ بارہ روز تک جاری رہنے والے اس عالمی ریڈنگ فیسٹیول میں پوری دنیا سے 260 کے قریب عالمی شہرت یافتہ شخصیات شرکت کریں گی۔ متعدد تھیٹر ڈرامے، میوزیکل کنسر ٹس اور رنگا رنگ پروگرام بھی اس فیسٹیول کا حصہ ہیں۔ اردو نیوز کے کاشان تمثیل کی شارجہ سے ویڈیو رپورٹ