Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے ثقافتی مرکز میں فرانسیسی ڈیجیٹل آرٹ کا دلکش مظاہرہ

حئی جمیل میں یہ منفرد رقص کی تقریبات 11 مئی تک جاری رہیں گی۔ فوٹو: عرب نیوز
فرانسیسی آرٹسٹ پال مارلیئر اور رقاصہ جین موریل جدہ کے ثقافتی مرکز حئی جمیل میں ’ETH3R‘ کے نام سے انٹرایکٹو ڈیجیٹل آرٹ کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق فرانسیسی تخلیقات میں موریل کے بائیو میٹرک ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے تخلیق کردہ عمیق فن پارے پیش کیے گئے ہیں۔

ہم اپنے آرٹ ورک کے ساتھ جذباتی نقوش کے طور پر کام کرتے ہیں۔ فوٹو: عرب نیوز

ٹیکنالوجی اور تخلیقی صلاحیتوں کے انوکھے امتزاج نے ناظرین کو حقیقت کے بارے میں اپنے نقطہ نظر سے مسحور کیا۔
اس موقع پر فرانسیسی آرٹسٹ پال مارلیئر  نے اپنے ڈیجیٹل آرٹ ورک کے پیچھے تخلیقی عمل کے بارے میں وضاحت کی۔
آرٹسٹ نے انسانی اور سائنسی اعداد و شمار سے متاثر ہوکر فن پاروں کی تیاری پر بھی روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یہاں آکر ایک حقیقی خوشی ملی ہے خاص طور پر حئی جمیل میں، جہاں ہم نے فن اور سائنس کو ملا کر ایک منفرد تجربہ کیا ہے۔

مملکت میں خوش آمدید کہا جا رہا ہے اور ملنے والے گرمجوشی دکھا رہے ہیں۔ فوٹو: عرب نیوز

آرٹسٹ پال مارلیئر نے مزید بتایا کہ میری بیوی جین موریل کے بائیو میٹرک ڈیٹا سے اخذ کردہ پینٹنگز کے ساتھ منفرد ماحول میں رقص کرتی ہے۔
مارلیئر نے انسانی فزیالوجی کے حوالے سے اس سائنسی ڈیٹا کو دیگر معلومات کے ساتھ ملایا ہے۔
 انہوں نے بتایا کہ ہم اپنے آرٹ ورک کے ساتھ جذباتی نقوش کے طور پر کام کرتے ہیں اور یہ باہمی تعاون کی کوشش ہے۔
جین کے ساتھ رقص کے جذبات کو کوڈ کے ذریعے پینٹنگز میں ہم نزاکت، روحانیت اور انسانی فطرت کے درمیان موروثی اتحاد کے موضوعات کو تلاش کرتے ہیں۔

فرانسیسی آرٹسٹ نے  ڈیجیٹل آرٹ ورک اور تخلیقی عمل کی وضاحت کی۔ فوٹو: عرب نیوز

ہم اعداد و شمار کو محض کوڈیفیکیشن کے طور پر نہیں بلکہ احساس کے طور پر دیکھتے ہیں جو ہمیں تجربے کی وضاحت اور اشتراک کرنے کے قابل بناتے ہیں۔
موریل نے مزید بتایا کہ یہ منفرد انداز کا رقص انسانی جذبات کو بعض اوقات الفاظ سے زیادہ آسان انداز میں ظاہر کرنے کا طریقہ ہے۔
مملکت کے اپنے پہلے دورے کے بارے میں مارلیئر نے کہا کہ یہاں پر ملنے والے انتہائی گرمجوشی دکھا رہے ہیں اور خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔
حئی جمیل میں یہ تقریبات 11 مئی تک جاری رہیں گی۔

شیئر: