بلدیہ قصیم کی کارروائی، 17 کلو غیرمعیاری اشیائے خورونوش ضبط
بلدیہ کی ٹیموں نے متعدد دکانوں کو انتباہی نوٹسز جاری کیے(فوٹو عاجل)
قصیم ریجن میں بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے شہر کے متعدد بازاروں، ریستورانوں، بوفیہ اور دکانوں کے تفتیشی دورے کیے۔
بلدیہ کی ٹیموں نے دوران تفتیش مختلف دکانوں اور ریستورانوں میں غیر معیاری اشیائے خورونوش ضبط کیں جو انسانی صحت کےلیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی تھیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق بلدیہ کی ٹیموں نے 5 خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں جبکہ 8 اداروں کو انتباہی نوٹس جاری کیے گئے اور 17 کلو گرام خوراک ضبط کی گئی۔
قصیم بلدیہ کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ مختلف سٹورز اور مارکیٹوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
بلدیہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ اگر وہ کسی قسم کی خلاف ورزی نوٹ کریں تو اس کی رپورٹ بلدیہ کی ’بلدی‘ ایپ یا مرکز کے رپورٹنگ نمبر 940 پر کال کرکے بھی اطلاع دی جاسکتی ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں