Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’حج کرنے کا واحد طریقہ اجازت نامے کا حصول ہے‘

’حج قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا خود کو سزا کا مستحق ٹھہراتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت حج و عمرہ نے عازمین حج کو اجازت نامہ حاصل کرنے  کی تاکید کرتے ہوئے کہاہے کہ حج کا اولین اقدام اجازت نامے کا حصول ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’حج قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا خود کو سزا کا مستحق ٹھہراتا ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’نہ عمرہ ویزہ نہ سیاحت نہ وقتی ملازمت یا وزٹ اور نہ ہی ٹرانزٹ ویزے کے حامل افراد کو حج کی اجازت ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’سعودی شہریوں یا مقیم غیرملکیوں کے حج کا واحد راستہ حج پیکٹ کی خریداری اور اجازت نامے کا حصول ہے‘۔
’جبکہ بیرون ملک سے آنے والے عازمین کے لیے حج کمپنیوں سے رجوع کرکے حج ویزہ حاصل کرنا ہے‘۔
وزارت نے جعلی اور فرضی حج کمپنیوں سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حج کے متعلق تمام معاملات آفیشل ویب سائٹ یا نسک ایپ کے ذریعہ انجام دیئے جائیں۔

شیئر: