Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا غزہ کے علاقے رفح کو نشانہ بنانے پر اسرائیل کو انتباہ

مملکت نے بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں کو مسترد کیا ہے (فوٹو: روئٹرز)
سعودی عرب نےغزہ کی پٹی کے تمام علاقوں پر حملہ کرنے اور اس کے رہائشیوں کو بے گھر کرنے کی ’خونی‘ اور ’منظم مہم ‘ کے حصے کے طور پر رفح شہر کو نشانہ بنانے کے خطرات سے خبر دار کیا ہے۔
یہ انتباہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے شہر رفح سے ہزاروں افراد کو پیر کی صبح انخلا شروع کرنے کا حکم دیا ہے جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ زمینی حملہ ہونے والا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے پیر کو بیان میں کہا کہ ’سعودی عرب اسرائیلی فوج کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں کو مسترد کرتا ہے جو خطے میں انسانی بحران کو بڑھا اور عالمی امن کی کوششوں کو محدود کررہی ہیں‘۔
وزارت خارجہ نے بیان میں بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ ’وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہونے والی نسل کشی کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کرے‘۔
قبل ازیں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے پیر کو کہا تھا کہ ’رفح سے فلسطینوں کو منتقل کرنے کے اسرائیلی احکامات غیر انسانی ہیں۔ انہیں مزید خطرات اور مصائب کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے‘۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ ’اس طرح کے اقدامات بعض اوقات جنگی جرائم کے زمرے میں آسکتے ہیں‘۔

شیئر: