Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک ٹویوٹا ریلی 2024 : مشکل صحرائی راستے کے لیے ریسرز تیار

سعودی ڈرائیور کو چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر آٹھ پوائنٹس کی برتری ہے۔ فوٹو عرب نیوز
تبوک ٹویوٹا ریلی 2024 سعودی ٹویوٹا چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ کا آغاز جمعرات کی سہ پہر تبوک کے کنگ خالد سٹی سے ہوگا، ریسرز نے ابتدائی لائن اپس کی تصدیق کر دی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی آٹوموبائل اینڈ موٹرسائیکل فیڈریشن نے  ریلی میں شامل ریسرز کے لیے تین روزہ مقابلوں میں مشکل صحرائی راستے کا تعین کیا ہے۔
تبوک ریلی میں مختلف کاریں، موٹرسائیکلیں اور کواڈز شامل ہیں ، ریس میں شامل ڈرائیورز اور رائیڈرز کو تقریباً 419 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا ہے۔
سعودی عرب کے یازید الراجحی کو ڈرائیورز چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر آٹھ پوائنٹس کی برتری ہے، حائل سے پہلے راؤنڈ کے دوران انہیں ساتھی ڈرائیور ٹیمو گوٹ شالک کے ہمراہ  پہلی کامیابی ملی تھی۔
صالح السیف ’ ڈارک ہارس‘ ڈرائیور یازید الراجحی کے قریب ترین حریف ہیں ، صالح کے ساتھ دانیہ عقیل نے چیلنجر کیٹیگری سے پی سیکشن میں الراجحی کے ساتھ اوور ڈرائیو ریسنگ ٹویوٹا ہائی لکس چلا کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
شریک ڈرائیورز چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے ناصر الکواری اپنے حریف ڈرائیور ٹیمو گوٹس شاک سے آٹھ پوائنٹس  پیچھے ہیں۔

ریسرز کے لیے تین روزہ مقابلوں میں مشکل صحرائی راستے متعین ہے۔ فوٹو عرب نیوز

ابتدائی ریس میں شامل پال لونائی اور احمد الکواری تبوک ریس میں مقابلہ نہیں کر رہے، جس کے بعد جرمن ڈرائیور اینیٹ کوانڈٹ کے لیے سٹینڈنگ بورڈ پر آنے کا راستہ کھلا ہے۔
جرمن خاتون ڈرائیور اینیٹ کوانڈٹ فی الحال مجموعی سٹینڈنگ میں چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

جرمن  ڈرائیور مجموعی سٹینڈنگ میں چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

مجموعی طور پر ڈرائیورز چیمپیئن شپ میں ان کے قریب ترین چیلنجرز حماد الحربی، عبدالعزیز الیایش اور ماہا الحمیلی ہیں۔
یازید الراجحی نے الٹیمیٹ پی کیٹیگری میں اب تک اپنے مخصوص انداز سے یہ پوزیشن حاصل کی ہے جب کہ الٹیمیٹ کلاس میں فارس الموشنا کے مقابلے میں الیایش چھ پوائنٹس کے ساتھ تبوک پہنچے تھے،ریس میں شامل ڈرائیور خالد اور احمد الشمری اس وقت تیسری اور چوتھی پوزیشن پر ہیں۔

MX رائیڈر دبئی کے محمد البلوشی ٹیم کے ساتھ ریلی میں شامل ہیں۔ فوٹو انسٹاگرام

MX رائیڈر دبئی کے محمد البلوشی اس ہفتے کے آخر میں اپنے قریب ترین ٹائٹل حریف عبداللہ الشطی، بھائی سلطان اور ساتھی اماراتی مروان الرحمانی کے ساتھ چار موٹرسائیکلوں پر مشتمل ٹیم کے ساتھ ریلی میں اپنی بائیک چلا رہے ہیں۔

شیئر: