سعودی عرب کے تبوک ریجن میں پولیس نے ایک شہری کو عوامی مقام پر ہوائی فائرنگ کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق زیر حراست شہری کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
ہوائی فائرنگ سے نہ صرف اس کی بلکہ دیگر افراد کی زندگی بھی خطرے میں پڑ سکتی تھی۔
یاد رہے کہ سعودی قانون کے تحت فائرنگ پر ایک سال قید اور پانچ ہزار ریال تک جرمانے کی سزا ہے۔