سعودی قیادت کی طرف سے برازیل میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس
’سعودی قیادت نے برازیل کے صدر لویس ایناسیو کو تعزیتی مکتوب روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے برازیل میں ہونے والے سیلاب سے ہلاکتوں اور نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے برازیل کے صدر لویس ایناسیو کو تعزیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے کہا ہے کہ ’ہمیں ملک کے جنوب میں آنے والے سیلاب سے ہلاکتوں اور نقصانات کا علم ہوا ہے‘۔
’مذکورہ سیلاب میں متعدد افراد زخمی اور لاپتہ ہوئے ہیں جس پر ہمیں دکھ ہوا ہے‘۔
سعودی قیادت نے برازیل کے صدر کے نام مکتوب میں کہا ہے کہ ’مشکل کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں‘۔
’سیلاب میں ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہیں ، زخمیوں کی شفایابی اور لاپتہ ہونے والوں کی جلد بازیابی کی امید رکھتے ہیں‘۔
سعودی قیادت نے کہا ہے کہ ’اس غم میں ہم آپ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں‘۔