Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات کو سب سے زیادہ گرمی کہاں پڑی؟

سب سے کم درجہ حرارت 11 سینٹی گریڈ رہا۔ (فوٹو سبق)
موسمیات کے قومی مرکزکا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز مملکت کا سب سے گرم ترین شہر مکہ مکرمہ رہا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جمعرات کو مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ سب سے کم درجہ حرارت السودۃ میں رہا جہاں درجہ حرارت 11 سینٹی گریڈ رہا۔
موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  مدینہ منورہ، شرورۃ اور ینبع میں درجہ حرارت 38 اور وادی الدواسر میں 37 سینٹی گریڈ  ریکارڈ کیا گیا۔
 جدہ میں 36، الخرج و نجران میں 35 جبکہ ریاض میں درجہ حرارت 34 ، دمام و حائل میں پارہ 33 سینٹی گریڈ تک رہا۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ طریف میں 13 اور القریات و ابہا میں 14 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: