متحدہ عرب امارات کے الظفرہ ایئربیس پر کثیر ملکی فضائی مشقیں ’ڈیزرٹ فلیگ 2024‘ اختتام پذیر ہو گئیں۔ سعودی رائل ایئر فورس نے شرکت کی۔
ایس پی اے کے مطابق مشق میں حصہ لینے والے سعودی فضا ئیہ کے دستے کے کمانڈر نے کہا کہ مشق کے دوران تمام مقاصد حاصل کیے جن میں فوجی تجربات کا تبادلہ، تیاری اور جنگی مہارت میں اضافہ اور شریک فورسز کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنا شامل ہے۔
امارات کے الظفرہ ایئر بیس پرجاری رہنے والی مشقوں میں جارحانہ، دفاعی اور سٹرٹیجک کاونٹر ایئرآپریشنز کے ساتھ نئے اور پیچیدہ سینیاریو میں بری فوج کی مدد کرنا شامل تھا۔
سعودی رائل ایئر فورس نے چھ ایف 15 ایس اے لڑاکا طیاروں، فضائی، تکنیکی اور معاون عملے کے ساتھ حصہ لیا۔ دن اور رات 80 پروازیں اور ایئر ری فیولنگ کی۔