سعودی عرب کی اردن میں سب سے بڑی فوجی مشقوں ’ایجر لائن 2024‘ میں شرکت
سعودی عرب کی اردن میں سب سے بڑی فوجی مشقوں ’ایجر لائن 2024‘ میں شرکت
ہفتہ 11 مئی 2024 18:22
23 مئی تک جاری رہنے والی مشقوں میں 31 ممالک شریک ہیں ( فوٹو: وزارت دفاع)
سعودی آرمڈ فورسز کے یونٹ اردن میں ہونے والی خطے میں سب سے بڑی فوجی مشقوں میں سے ایک ’ایجر لائن 2024‘ میں شریک ہیں۔
12 سے 23 مئی تک جاری رہنے والی مشقوں میں 31 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔
سعودی وزارت دفاع نے ایکس اکاونٹ پر بیان میں کہا کہ ’مشقوں کا مقصد کاونٹر ٹیررازم آپریشنزکی منصوبہ بندی اور نفاذ، میزائل ایئر ڈیفنس آپریشنز کی منصوبہ بندی اور نفاذ کی تربیت ہے‘۔
’لینڈ بارڈرسکیورٹی آپریشنز، منشیات کی سمگلنگ کا مقابلہ، کرائسزکا سامنا کرنے کےلیے فوجی یونٹوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینا اورعلاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے میری ٹائم سکیورٹی آپریشنز کی تربیت حاصل کرنا ہے‘۔
آرمڈ فورسز ٹرتیننگ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ میجر جنرل عادل البلوی نے کہا کہ’ مشقوں میں شریک فورسز فیلڈ مشقیں کریں گی جن میں مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن، میزائل ایئر ڈیفنس اور یرغمالیوں کی رہائی کے علاوہ آبادی والے علاقوں میں انسداد دہشت گردی آپریشنز شامل ہیں‘۔