Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صومالیہ میں نیشنل بلڈ بینک چلانے کےلیے معاہدہ

مرکز کے اسسٹنٹ جنرل سپروائزر نے ریاض میں معاہدے پر دستخط کیے(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے صومالیہ کے شہر موغادیشو میں نیشنل بلڈ بینک کو چلانے کےلیے جنگ اور آفات کے متاثرین کی دیکھ بھال کرنے والی بین الااقوامی سوسائٹی کے ساتھ مشترکہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس سے سات ہزار 275 افراد مستفید ہوئے۔
معاہدے پر مرکز کے اسسٹنٹ جنرل سپروائزر برائے آپریشنز اینڈ پروگرامز انجینیئر احمد بن علی البیز نے ریاض میں دستخط کیے۔
مرکز کے محکمہ صحت اور ماحولیاتی امداد کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبداللہ المعلم نے بیان میں کہا کہ ’معاہدے کے مطابق نیشنل بلڈ بینک کو موغادیشو میں چلایا جائے گا تاکہ شرح اموات اور خون کے ذریعے پھیلنے والی وبائی اور متعدی بیماریوں کے پھیلاو کو کم کیا جا سکے‘۔
انہوں نے کہا’معاہدے کے مطابق صومالیہ کے قومی صحت کے اہلکاروں کی صلاحتوں کو بڑھایا جائے گا۔ آپریشنل میڈیکل و نان میڈیکل سپلائز اور استعمال کی اشیا کو محفوظ بنایا جائے گا‘۔
یہ معاہدہ مملکت کی طرف سے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے ذریعے انسانی ہمدردی کے تحت فراہم کی جانے والی انسانی اور امدادی کوششوں کے فریم ورک کے تحت ہے۔

شیئر: