انڈونیشیا سے عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ روانہ
’جوانڈا انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر انڈونیشی عازمین کو تمام ایمگریشن سہولتیں فراہم کی گئیں‘ ( فوٹو : سبق)
روٹ ٹو مکہ اینیشیٹو کے تحت انڈونیشیا سے عازمین حج کی پہلی پرواز مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوچکی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انڈونیشیا کے شہر سورابایا کے جوانڈا انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر انڈونیشی عازمین کو تمام ایمگریشن سہولتیں فراہم کی گئیں۔
روٹ ٹو مکہ کے تحت عازمین حج کو ان کے اپنے ملک میں تمام سفری کارروائیاں انجام دی جاتی ہیں۔
سعودی عرب پہنچنے پر انہیں بسوں کے ذریعہ ان کے ہوٹلوں میں پہنچایا جاتا ہے جہاں ان کا سامان انہیں مل جاتا ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے انڈونیشیا کے علاوہ پاکستانی عازمین کے لیے بھی روٹ ٹو مکہ کی سہولت فراہم کر رکھی ہے۔
دوسری طرف انڈونیشیا سے روانہ ہونے والے پہلے قافلے کو سعودی سفیر فیصل بن عبد اللہ العامودی نے عازمین حج کو الوداع کیا ہے۔