پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان جاری تین ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ تماشائی کی جانب سے بدتمیزی کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
یہ واقعہ تب پیش آیا جب شاہین آفریدی تماشائیوں کے قریب جا کر اںہیں آٹوگراف دے رہے تھے۔
مزید پڑھیں
-
آئرلینڈ سے شکست کوئی بھی قبول نہیں کر رہا، محسن نقویNode ID: 857886
-
دوسرے ٹی20 میچ میں پاکستان کی آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکستNode ID: 857986
فاسٹ بولر سے بدتمیزی کرنے والے تماشائی کو سٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں شاہین آفریدی کو ایک تماشائی کے ساتھ غصے میں بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
شاہین آفریدی تماشائیوں کے قریب موجود تھے اور وہاں موجود ایک شخص سے الجھ پڑے جس کے بعد انہیں ایک سکیورٹی اہلکار دوسری جانب لے گیا۔
اسی حوالے سے وائرل ایک اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکیورٹی اہلکار تین تماشائیوں کو سٹیڈیم سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
Afghan fans confronted Pakistani cricket icon Shaheen Afridi, resulting in a verbal exchange.
Security personnel were swiftly alerted, leading to the removal of a suspicious individual from the premises. #IREvPAK pic.twitter.com/nO8oRtJxOc
— Nibraz Ramzan (@nibraz88cricket) May 13, 2024