Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والے شہری کو سزائے موت

’شرعی عدالت کے فیصلے پر آج پیر کو مشرقی ریجن میں عملدرآمد کردیا گیا ہے‘۔
سعودی وزارت داخلہ نے ملک کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ بننے اور دہشت گردوں سے وابستگی پر شہری کو سزائے موت ددیدی گئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’سعودی شہری حسن بن احمد آل ناصر پر عدالت کا فیصلہ آج پیر کو مشرقی ریجن میں نافذ کردیا گیا ہے‘۔
’مذکورہ شخص کو ملک کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ بننے، دہشت گرد تنظیموں کی فنڈنگ کرنے، شدت پسندوں کے ساتھ وابستگی اور سیکیورٹی فورسز پر حملے  کرنے میں مدد فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا‘۔
’تفتیش کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ثبوت اور شواہد کی بنا پر الزام ثابت ہوگیا اور جس کے بعد عدالت نے زمین میں فساد پھیلانے پر سزائے موت کا فیصلہ سنایا‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’بے گناہوں کا خون بہانے والے ہر شخص کو شرعی حکم نافذ کرتے ہوئے اسی طرح کی سزا دی جائے گی‘۔

شیئر: