Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ پہنچ گیا

’شہزادہ محمد بن عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر محکمہ پاسپورٹ نے بھر پور تیاریاں کر رکھی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ایرانی عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ پہنچ گیا ہے جہاں انہیں تمام سہولتیں فراہم کرکے ریکارڈ وقت میں ان کی رہائش گاہوں تک پہنچا دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر محکمہ پاسپورٹ نے بھر پور تیاریاں کر رکھی ہیں۔
عازمین حج کے آنے والے قافلوں کے سفری معاملات انتہائی تیزی سے انجام دینے کے لیے اضافی عملہ تعینات کرکردیا گیا ہے جبکہ ہر نئی پرواز آنے پر تمام کاونٹر کھول دیئے جاتے ہیں۔
عازمین حج کی سہولت کے لیے محکمہ پاسپورٹ نے متعدد زبانوں سے واقف عملہ بھی بھرتی کر رکھا ہے جو عازمین کو ان کی زبان میں رہنمائی کرتا ہے۔
 

شیئر: