سعودی عرب میں معذور افراد کی تعداد کل آبادی کا 1.8 فیصد
سماعت سے محروم افراد کا تناسب 7 فیصد ہے۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کا کہنا ہےسعودی عرب کی کل آبادی میں 1.8 فیصد افراد مختلف قسم کی معذوری کا شکار ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق جنرل اتھارٹی نے اتوار کو سالانہ 2023 کی رپورٹ جاری کی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ مختلف معذوریوں میں بصری معذور افراد کی تعداد 21.8 فیصد تک ہے جبکہ سماعت سے محروم افراد کا تناسب 7 فیصد ہے۔ اسی طرح کمیونیکیشن ڈس ایبلٹی کے شکار افراد کی تعداد 2.7 فیصد ہے۔
رپورٹ کے مطابق چلنے پھرنے سے معذور افراد کی تعداد 52.6 فیصد ہے۔ اسی طرح ایک معذوری والے افراد کا تناسب 41.5 فیصد ہے جبکہ ایک سے زائد معذوری میں مبتلا افراد کا تناسب 58.5 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ چلنے پھرنے سے معذور افراد کا تناسب کل معذور افراد کا 52.6 فیصد تک ہے۔ اسی طرح بیماری اور پیدائشی مسائل میں بالترتیب 39.2 فیصد اور 26.9 فیصد معذوری کی وجوہ کا شکار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جن خاندانوں میں ایک فرد بھی معذوری کا شکار ہے ان کی شرح 79.7 فیصد تک پہنچ گئی ۔ اسی طرح ایک سے زیادہ معذوری کا شکار افراد کی عمر کے گروپ میں 5 سے 17 سال کا تناسب 60 فیصد ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں