Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں دو ہفتے کے دوران سونے کے نرخ ساڑھے 14 درہم بڑھ گئے

لوگوں نے قیمت میں کمی تک خریداری ملتوی کردی ہے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی گولڈ مارکیٹ میں اس ہفتے کے آخر میں سونے کے نرخوں میں فی گرام 5.25 درہم سے 6.75 درہم تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ اس سے ایک ہفتہ قبل بھی اضافہ ہوا تھا۔
اس طرح گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران سونے کی قیمتوں میں فی گرام 14.50 درہم تک کا اضافہ ہوچکا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق گولڈ کے ایک شو روم کے سیلز مینجر نے کہا کہ سونے کی قیمتوں میں دو ہفتوں سے زیادہ اضافے نے دکانداروں کو اپنے سونے کے  پرانے زیورات کی فروخت پر مجبور کیا ہے تاکہ قیمت کے فرق سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔
ان دنوں سونے کے  نئے زیورات کی مانگ میں کمی ہے کیونکہ قیمتوں میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے۔
ایک اور جیولری شاپ کے مینجر نے کہا کہ اس وقت بہت سے ڈیلرز سونے کی قیمت میں مزید اضافے کی توقع رکھتے ہیں جس کی وجہ سے وہ موجودہ حالات میں خریداری کے کسی بھی فیصلے کو ملتوی کردیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت دبئی میں سونے کی خریداری میں کمی ہے  اور خریداری  صرف سیاحوں تک محدود ہے۔
ایک گولڈ شاپ کے سیلز مین نے کہا کہ سونے کی قیمت میں اضافے پر اس میں کمی آنے تک صارفین نے خریداری ملتوی کردی ہے۔
اس ہفتے امارات میں 24 قیراط ایک گرام سونا 6.75 درہم اضافے کے بعد قیمت 292.5  درہم ہوگئی۔
22 قیراط کی قیمت 270.75 درہم، 21 قیراط  ایک گرام سونا 5.75 درہم اضافے کے بعد 262 درہم جبکہ 18 قیراط ایک گرام کی قیمت 5.25 درہم اضافے کے بعد 224.75 درہم تک پہنچ گئی ہے۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: