Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی ایئرپورٹ پر ریکارڈ 23 ملین مسافر، انڈیا، پاکستان اور سعودی عرب سرفہرست

مسافروں کے حوالے سے انڈْیا سرفہرست رہا۔ (فوٹو الامارات الیوم)
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے 2024 کی پہلی سہ ماہی میں مسافروں کی آمد ورفت کے حوالے سے ریکارڈ قائم کیا ہے۔  انڈیا اور سعودی مسافر سرفہرست رہے۔
الامارات الیوم کے مطابق 2024 کی پہلی سہ ماہی میں دبئی ایئرپورٹ نے 23 ملین  مسافروں کا خیرمقدم کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 8.4 فیصد زیادہ ہے۔
 پہلی سہ ماہی کے دوران مضبوط ترقی کا سلسلہ جاری رہا۔ جنوری 2024 میں سب سے زیادہ ٹریفک 7.9 ملین رہی۔
دبئی ایئرپورٹس کے سی ای او پال گریفتھ نے کہا کہ دبئی ایئرپورٹ نے واقعی متاثر کن اعداد وشمار ریکارڈ کیے ہیں اور یہ اماراتی کمپنیوں امارات اور فلائی دبئی کے نیٹ ورکس میں نئے شہروں کے اضافے کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔
پال گریفتھ نے کہا کہ دوسری سہ ماہی کے مضبوط آغاز اور سال کے باقی حصے میں مسافروں کی تعداد 91 ملین تک لے جانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ جو 2018 میں ہمارے ریکارڈ کیے جانے والے سالانہ ٹریفک سے 89.1 ملین سے بھی زیادہ ہے۔
دبئی ایئرپورٹ 90 انٹرنیشنل ایئرلائنز کے ذریعے 102 ممالک کے 256 سٹیشنوں کے ساتھ  مسافروں میں انڈین 3.1 ملین کے ساتھ  بزنس اور لاجسٹکس حب کے طور پر پوزیشن کو مضبوط کرتا ہے۔
دبئی ایئر پورٹ پر مسافروں کی آمد ورفت کے حوالے سے انڈیا سرفہرست ہے، مسافروں کی تعداد 3.1  تک پہنچ گئی اس کے بعد سعودی مسافروں کی تعداد 2 ملین رہی جبکہ برطانیہ 1.5 اور پاکستان کے مسافر 1.1 ملین رہے۔
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اس سال کی پہلی سہ ماہی میں لوڈ فیکٹر79.1 فیصد تک پہنچ گیا۔ 26.8 ملین بیگز ہینڈل کیے گئے۔

 

امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: