Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مارگلہ ہلز کے ٹریل فائیو سے لاپتہ بچے کی لاش مل گئی، اسلام آباد پولیس

طٰحہ اپنے دوستوں کے ہمراہ ٹریل فائیو پر گیا تھا۔ (فوٹو: سکرین گریب)
اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ سنیچر کو لاپتہ ہونے والے 15 سالہ بچے طٰحہ کی لاش مارگلہ ٹریل پر ایک خطرناک کھائی سے مل گئی ہے۔
پیر کو اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لاش کو خطرناک کھائی سے نکالنے کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
ایس پی سٹی اور سرچ ٹیم بچے کے لواحقین کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں۔
سنیچر کو مارگلہ ہلز کے ٹریل فائیو پر 15 سالہ طالبعلم طٰحہ اپنے دوستوں کے ہمراہ گیا تھا جس کے بعد وہ لاپتہ ہو گیا تھا۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق ’بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ نوجوان راستہ بھٹک گیا تھا اور پاؤں پھسلنے سے کھائی میں گر گیا۔‘
پولیس نے کہا ہے کہ مزید تفتیش کے لیے لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا تاکہ تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا جا سکے۔
تفتیش کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے مختلف افراد سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ کیس کے دیگر پہلوؤں پر بھی تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے۔‘
پولیس کو محکمۂ فارسٹ اور ماحولیات کے اہلکاروں نے لاش کی نشاندہی کی تھی۔
اسلام آباد پولیس نے سرچ آپریشن کے لیے کوئیک ریسپانس ٹیم، مارگلہ فٹ پیٹرول اور ڈرون کیمروں کی مدد لی تھی۔  
 

شیئر: