ورلڈ یوتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں سعودی ٹیم کی دوسری پوزیشن
ورلڈ یوتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں سعودی عرب کی نیشنل یوتھ ویٹ لفٹنگ ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ چیمپئن شپ میں 51 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جنوبی امریکہ کے ملک پیرو میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ کا اختتام گذشتہ روز پیر کو ہوا۔
سعودی ویٹ لفٹرز نے مجموعی طور پر 498 پوائنٹس حاصل کیے جب کہ جارجیا کی ٹیم سے 539 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔
ورلڈ یوتھ ویٹ لفٹنگ کے ان مقابلوں میں میکسیکو کی ٹیم 364 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔
سعودی ٹیم میں محمد العجیان، محمد الوباری، عبداللہ المحمید، علی الحوار، محمد الزوری، محمد الحلیو، عباس المہدی، عبداللہ القیصوم اور منتظر المحسن شامل تھے۔
سعودی نوجوان ویٹ لفٹرز نے مقابلوں میں مجموعی طور پر تین چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔