سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دوطرفہ تعلقات اور ان میں مزید اضافہ کے موضوع پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وزیر خارجہ سے ایرانی ہم منصب نے علاقائی اور عالمی تازہ ترین صورتحال پربھی گفتگو کی۔