Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرمی کم کرنے کے لیے مسجد نمرہ کے قریب سڑکوں پر سفید روغن لگایا گیا

’مخصوص قسم کا سفید روغن لگانے سے سطح کی حرارت میں میں 20 درجہ کمی ہوجاتی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
روڈ جنرل اتھارٹی نے عازمین حج کی سہولت اور عرفات میں گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے مسجد نمبر کے ارد گرد سڑکوں کو سفید کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  سڑکوں پر مخصوص قسم کا سفید روغن لگانے سے سطح کی حرارت میں میں 20 درجہ کمی ہوجاتی ہے۔
روڈ اتھارٹی کے ترجمان عبد العزیز العتیبی نے کہا ہے کہ ’سڑکوں پر لگایا جانے والا مخصوص روغن مقامی طور پر تیار ہوا ہے اور اس میں دھوپ کی حرارت کم جذب ہوتی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’گزشتہ برس یہی تجربہ محدود رقبے پر کیا گیا جس کے اچھے نتائج برآمد ہوئے‘۔
انہوں نے بتایا کہ ’منی میں جمرات جانے والے راستے پر یہی روغن لگایا گیا تو وہاں 12 سے 15 درجہ گرمی کم ہوگئی‘۔
’امسال وسیع پیمانے پر تجربہ کیا جا رہا ہے جہاں مسجد نمرہ کے قریب کم و بیش 25 ہزار مربع میٹر پر روغن لگایا گیا ہے‘۔

شیئر: