عازمین حج کے لیے ’نسک والٹ‘ کا اجرا
ڈیجیٹل والٹ سے عازمین رقم محفوظ کرسکتے، ٹرانسفر کرسکتے ہیں اور خریداری کرسکتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت حج وعمرہ نے سعودی نیشنل بینک کے تعاون سے اپنی نوعیت کا پہلا بین الاقوامی ’نسک والٹ‘ کا اجرا کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نسک والٹ ایسا ڈیجیٹل والٹ ہے جس کے ذریعہ عازمین حج اپنی رقم محفوظ کرسکتے، ٹرانسفر کرسکتے ہیں، خریداری کرسکتے ہیں اور کرنسی تبدیل کرسکتے ہیں۔
وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے وزارت کے صدر دفتر میں سعودی نیشنل بینک کے ذمہ داروں کی موجودگی میں نسک والٹ کا اجرا کیا ہے۔
سعودی نیشنل بینک کے حکام نے کہا ہے کہ ’نسک والٹ خاص طور پر عازمین حج کی ضرورتوں کو مد نظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے‘۔
’سیکیورٹی کے حوالے سے بہت محفوظ ہے اور اس کے ذریعہ رقم ساتھ لے جانے یا کرنسی تبدیل کرنے، رقم چوری ہونے اور گم ہونے کا خدشہ نہیں رہتا‘۔
نسک والٹ میں بین الاقوامی کریڈٹ کارڈ ہے جسے کسی بھی دکان پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔