رضاکار مکی خواتین نے ہسپتالوں میں زیر علاج عازمین کی عیادت کی
’مکی خواتین نے کنگ عبد اللہ میڈیکل سٹی اور کنگ فیصل ہسپتال میں زیر علاج عازمین کو پھول پیش کئے‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ میں رضاکار خواتین نے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج عازمین حج کی عیادت کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایسے متعدد عازمین حج ہیں جو یہاں پہنچنے کے بعد کسی عارضے میں مبتلا ہوگئے اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
مکی خواتین نے کنگ عبد اللہ میڈیکل سٹی اور کنگ فیصل ہسپتال میں زیر علاج عازمین کو پھول پیش کئے اور جلد صحت یابی کی امید ظاہر کی ہے۔
مکی خواتین کی عیادت پر زیر علاج عازمین حج نے شکریہ ادا کیا ہے ۔
رضاکار خواتین کی نمائندہ عنود فیرق اور اسرا دبلول نے کہا ہے کہ ’عازمین حج کی خدمت ہمارے لیے باعث شرف و افتخار ہے‘۔