الحدیثہ سرحدی چوکی سے اردن کے عازمین حج کی آمد
’بری راستے سے آنے والے عازمین حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کی گئی‘ ( فوٹو: سبق)
الحدیثہ سرحدی چوکی کے کسٹم حکام اور محکمہ پاسپورٹ کے اہلکاروں نے اردن سے آنے والے عازمین کا استقبال کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بری راستے سے آنے والے عازمین حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کی گئی۔
محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کی تمام سرحدی چوکیوں پر اضافی عملہ تعینات ہے جہاں انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ عازمین کی سفری کارروائی مکمل کی جاتی ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کی بری، بحری اور فضائی سرحد پر مختلف زبانوں کے ماہرین موجود ہیں جو عازمین سے ان کی زبان میں بات چیت کرسکتے ہیں‘۔