Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ کپ کوالیفائر: سعودی عرب کا پاکستان کے خلاف پہلا گول

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر راؤنڈ 2 میں آج سعودی عرب اور پاکستان کا مقابلہ اسلام آباد کے جناح سٹیڈیم میں جاری ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فیفا ورلڈ کپ اور ایشیا کپ کوالیفائی مرحلے کا یہ پانچواں راؤنڈ ہے۔
سعودی ٹیم 10 پوائنٹ کے ساتھ اپنے گروپ کی صدارت کر رہی ہے جبکہ اردن کو 7 پوائنٹ کے ساتھ دوسرا مرکز حاصل ہے۔
5 پوائنٹ کے ساتھ تاجکستان تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان چوتھے نمبر پر ہے جس کے کوئی پوائنٹ نہیں۔
سعودی قومی ٹیم میچ میں فتح حاصل کرکے تین پوائنٹ حاصل کرنا چاہتی ہے جبکہ توقع کی جارہی ہے کہ آج کے میچ میں بڑی تعداد میں شائقین آئیں گے۔
قبل ازیں سعودی قومی ٹیم بدھ کو اسلام آباد پہنچی تھی جس کا استقبال سعودی سفیر نواف المالکی نے کیا تھا۔

سعودی عرب کا سکواڈ

عبدالرحمن  غریب ، فراس البریکاں، سلطان الغنام، مصعب الجویر مختار علی، سالم الدوسری، متعب العربی، ریان حامد، علی لدجامی، حسن کادش اور محمد العویس سعودی فٹبال سکواڈ میں شامل ہیں۔

پاکستان کا سکواڈ

یوسف بٹ، حسیب خان، مامون موسی خان، عبداللہ اقبال، محمد فضل، عمر حیات، رئیس بنی، عمیر علی، فرید اللہ، عدیل یونس اور اوٹس خان پاکستانی فٹبال سکواڈ کا حصہ ہیں۔

شیئر: